ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہش رکھنے والا، 55 ڈاکٹروں کے سائے میں زندگی بسر کرتا رہا لیکن پھر معمولی بات اس کی موت کا سبب بن گئی

ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہش رکھنے والا، 55 ڈاکٹروں کے سائے میں زندگی بسر کرتا رہا لیکن پھر معمولی بات اس کی موت کا سبب بن گئی۔

مائیکل-جیکسن

مائیکل جیکسن نے امریکہ اور یورپ کے 55 چوٹی کے پلاسٹک سرجنز کی خدمات حاصل کیں اور سیاہ فام کی بجائے گورا چٹا نسوانی شکل رکھنے والا مائیکل جیکسن بن گیا گیا ۔ اس سنے اپنی جلد رنگت، نقوش سب کچھ تبدیل کروا لیے ۔ 1987ء میں گورے رنگ کے نئے مائیکل جیکسن کی ریلیز ہونے والی البم کی 3 کروڑ کاپیاں فروخت وہ گئیں۔ پھر اس نے ملکوں ملکوں گھوم کر شو کیے اور کروڑوں ڈالر کما لیے ۔

اس نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر لیا۔ اس نے کرائے پر گورے ماں باپ بھی حاصل کر لئے اور اس نے اپنے تمام پرانے دوستوں سے بھی جان چھڑا لی۔ اس طرح سے وہ مصنوعی زندگی کے گرداب میں پھنس گیا اور اکیلا سے اکیلا ہوتا چلا گیا۔

اس نے یورپ میں اپنے بڑے بڑے مجسمے بھی لگوا دئیے اور اس نے مصنوعی طریقہ تولید کے ذریعے ایک نرس ڈیبی رو سے اپنا پہلا بیٹاپرنس مائیکل بھی پیدا کرا لیا۔ خود کو مشہور کرنے کیلئے ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی بھی کر لی۔

اپنے ماضی سے جان چھڑانے کے بعد اب  وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنا چاہتا تھا۔ وہ رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتا تھا‘وہ جراثیم‘ وائرس اور بیماریوں کے اثرات سے بچنے کیلئے دستانے پہن کر لوگوں سے ہاتھ ملاتا تھا۔ وہ لوگوں سے ملنے سے پہلے منہ پر ماسک چھڑا لیا کرتا تھا۔ وہ بڑی خاص خوراک کھاتا تھا اور اس نے مستقل 12 ڈاکٹر ملازم رکھے ہوئے تھے جو اس کے ایک ایک اعضاء کا روزانہ معائنہ کرتے تھے ۔ اس نے اپنے لئے فالتو پھیپھڑوں‘ گردوں‘ آنکھوں‘ دل اور جگر کا بندوبست بھی کر رکھا تھا یہ اعضاء ڈونیٹ کرنے والوں کے تمام اخراجات وہ خود اٹھاتا رہا تھا۔  اس کا سٹاف اسے روزانہ ورزش بھی کراتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے شوہر کیپٹن ر صفدر کے ساتھ تصویر یا سیلفی کبھی دیکھنے میں نہیں آئی

وہ ننگےپاؤں زمین پر نہیں چلتا تھا وہ کسی سے ہاتھ ملانے سے پہلے دستانے پہن لیتا تھا ۔ جس کے گھرمیں روزانہ جراثیم کش ادویات چھڑکی جاتی تھیں اور جس نے 25برس تک کوئی ایسی چیز نہیں کھائی تھی جس سے ڈاکٹروں نے اسے منع کیا تھا۔

پھر ایسا ہوا کہ 25 جون کی رات آگئی اسے سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی ملک بھر کے سینئر ڈاکٹر اس کے گھر جمع ہو گئے ۔ لیکن ان کی کوششیں بر آور ثابت نہ ہو سکیں اور اسے ہسپتال لے جایا گیا اور ڈیڑھ صدی تک زندہ رہنے کی خواہش رکھنے والا صرف 30 منٹ میں فوت ہو گیا

اس کے موت کی خبر دس منٹ میں 8 لاکھ بار پڑھی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس ٹریفک سے گوگل کا سسٹم  25 منٹ تک کے لیے فیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے شوہر کیپٹن ر صفدر کے ساتھ تصویر یا سیلفی کبھی دیکھنے میں نہیں آئی

مائیکل جیکسن کا پوسٹ مارٹم ہوا تو پتہ چلا احتیاط کی وجہ سے اس کا جسم ڈھانچہ بن چکا تھا‘   اس کے کولہے‘ کندھے‘ پسلیوں اور ٹانگوں پر سوئیوں کے بے تحاشا نشان تھے۔وہ پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ’’پین کلرز‘‘ کا محتاج ہو چکا تھا ۔ یہ ساری احتیاطیں اور علاج اسے موت سے نہ بچا سکے اور وہ ڈیڑھ سو سال کی بجائے 50 سال کی عمر میں اس دنیا سے دوسرے جہاں میں شفٹ ہو گیا۔

 

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2018 - Pakistan Info Point