کہوٹہ لیب میں ہم نے خاص کر کے یہ دو کام کیے تھے ممتاز ایٹمی سائنس دان داکٹر قدیر خان کے انکشافات

کہوٹہ لیب میں ہم نے خاص کر کے یہ دو کام کیے تھے ممتاز ایٹمی سائنس دان داکٹر قدیر خان کے انکشافات۔  کہوٹہ لیب کی کامیابیاں داکٹر قدیر خان کے سر ہیں ۔ ان کی حب وطنی ہی انہیں یورپ سے کہوٹہ لیب تک کھینچ لائی تھی ۔

ڈاکٹر عبدالقدیرخان اپنی یادداشت میں لکھتے ہیں جب مرحوم بھٹو صاحب نے مجھے یورینیم کی افزودگی کرنے کے فرائض سونپے تو میں نے کہوٹہ میں دو باتوں کا بہت خیال رکھا ۔   اول تو یہ کہ ہر بلڈنگ میں نمایاں جگہ پر بانی پاکستان قائد اعظمؒ کی تصویر لگوائی تاکہ ہم یہ نہ بھولیں کہ ہم کس کے مرہون منت ہیں اور یہ  کہ ہم  آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی گزار رہے ہیں اور دوم یہ کہ میں نے عمارات میں بھی اور باہر بھی فرمان الٰہی اور احادیث اور اقوالِ خلفائے راشدین کے بورڈ بنواکے لگوائے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ ہم اللہ تعالیٰ کو اور اس کی نعمتوں کو یاد رکھیں

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی بہادری بے مثال تھی مگر ڈھاکہ میں جنرل نیازی نے ہتھیار اس لیے ڈالے کہ

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ  میں نے بہت نمایاں طور پر سورة اشُعرآء کی 83 سے 85 تک آیات اور ان کا ترجمہان کا ترجمہ فریم کر کے لگوایا ۔ ان آیات مبارکہ کا ترجمہ یہ ہے:” اے پروردگارمجھے علم و دانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر اور آئندہ نسلوں میں میرا ذکر نیکی کرنے والوں میں شامل کر اور مجھے جنت الفردوس کے وارثوں میں شامل کر۔

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2018 - Pakistan Info Point