سانحہ ماڈل ٹاؤن کارکن تیار ہو جائیں کسی بھی وقت کال دے دوں گا، طاہر القادری

کارکن تیار ہو جائیں کسی بھی وقت کال دے دوں گا، طاہر القادری۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی مصدقہ کاپی نہیں مل سکی تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی کاپی کا بغورمطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے۔

طاہر-القادری-کال-دے-دی

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومتی ترجمان نےکہارپورٹ میں کسی کوذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیا تاہم نجفی کمیشن رپورٹ شہباز شریف  اور رانا ثنا ءاللہ کو ذمے دار ٹھہرانے کیلیے کافی ہے۔

رپورٹ میں لکھاہے  کہ قتل عام کافیصلہ شہبازشریف اورراناثنااللہ کی طرف سےہوا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ گولی چلانےکےآرڈرپرکوئی پولیس اہلکارجواب دینےکوتیارنہیں تھا اور کمیشن بننےکےبعدجج نےحکومت کوخط لکھ کرمزیداختیارات مانگےلیکن شہبازشریف نےہوم سیکریٹری کےذریعےاختیارات دینےسےانکارکردیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری  نے کارکنوں کو کنٹینر تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ احتجاج کی کال کسی بھی لمحے دی جاسکتی ہے لہذا کارکن تیاری رکھیں ۔

Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point