سمگلر حسینہ کے لیے مختلف ادارے آپس میں الجھ پڑے

یوکرین-کی-حسینہ-سمگلر

چند روز قبل لاہور ائیر پورٹ پر ایک چیکوسلواکین حسینہ 20 کروڑ روپے مالیتی 9 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار ہو گئی ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے والی ایک غیر ملکی خاتون کو بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ۔

چیک-سمگلر-خاتون

یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21سالہ ٹیریزا اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2کائونٹربا آسانی پار کرگئی کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان کی تلاشی لینے سے 9کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروں روپے بتائی جا رہی ہے ۔

سائیکل چلانے کے جنسی صحت پر اثرات

اس گورے حسینہ ماڈل کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے کسٹم اور اے این ایف حکام آپس میں ہی الجھ پڑے۔ لیکن پھر کسٹم حکام نے کچھ دیر کی بحث و تکرار کے بعد خاتون کو اپنی حراست میں لے لیا۔ اس 21  سالہ خاتون کا تعلق یورپی ملک چیک جمہوریہ سے ہے اور اس کے ویزے پر نام ’ٹیریزا‘ درج ہے جب کہ خاتون فیملی ویزے پر پاکستان آئی تھی ۔

نادیہ جمیل کے بعد ایک اور اداکارہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ، میرے ساتھ بھی جنسی زیادتی کی گئی

اس گرفتاری میں بڑا عجیب پہلو ائر پورٹ حکام کا رویہ بھی تھا۔ سب سے پہلے تو اس گورے رنگ کی حسینہ کو وی آئی پی پروٹوکول دیتے ہوئے صوفوں پر بٹھایا گیا ۔  پھر اعلیٰ افسران نے اسکے ساتھ دھڑا دھڑ تصاویر بنوائیں سیلفی کے شوق پورے کیے گئے ۔ جب تصاویر منظر عام پر آئیں تو ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔  تصویروں میں کسٹم احکام اس گوری حسینہ کے ساتھ ایسے نظر آ رہے تھے جیسے اس کے ساتھ تصویر بنوانا کوئی اعزاز تھا۔ حسینہ بھی پوز بنائے ہوئے نظر آئی ۔

چائنا سالٹ پر پابندی لگا دی گئی اس میں کیا خطرناک چیزیں پائی جاتی ہیں

ویسے کیا کسٹمز حکام ایسی ہی عزت ہر ہیروئن اسمگلر کو دیتے ہیں؟  ملزمہ کے موبائل فونزسے ملنے والے نمبروں کو ٹریس کرکے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جبکہ گوجرنوالہ اورلاہورمیں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ اس اسمگلر حسینہ کے جوسہولت کارہیں انہیں گرفتار کیا جاسکے۔ برطانیہ میں موجود طارق نامی شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ گوجرانوالہ میں اس کے تعلقات زیادہ ہیں اور ملزمہ ٹرشیسا بھی دوروزتک گوجرانوالہ میں رہی ہیں۔