پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت سے علیحد گی کا اعلان

سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفے کے معاملے پر حکومت کو کافی وقت دے دیا ہے۔  ہم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ ہماری حکومت سے ڈیل ہو گئی ہے اس لیے ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔ اب صرف رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ نہیں لیا جائے گا بلکہ استعفوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

پیر-حمید-الدین-سیالوی

پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ حکومت سے اجازت ملے یا نہ ملے 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ ہوگا اور رانا ثنا اللہ کے استعفے تک تحریک جاری رہے گی جب کہ جو افراد ختم نبوت سے متعلق آئینی ترمیم کے ذمہ دار ہیں ان کو سزا دینے تک احتجاج جاری رہے گا۔

پیر قاسم سیالوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ 3ایام میں لینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ لیگی رہنماءاستعفوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولے جار ہے ہیں۔اب ہم مسلم لیگ (ن) سے مکمل اظہار لاتعلقی کرتے ہیں ،ہمار ے پاس کئی لیگی رہنماﺅں کے استعفے موجود ہیں اور ان کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگا۔ فیصل آباد دھوبی گھاٹ کے10 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں تمام اراکین اسمبلی استعفے دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثے کے بعد بچ جانے والے مسافر 72 دن تک اپنے مرنے والے ساتھیوں کا گوشت کھا کر زندہ رہے

پیر قاسم سیالوی نے دھوبی گاٹ جلسے کے بعد قادیانیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کیا ، ان کا کہنا تھا احتجاج دھوبی گھاٹ سے شروع ہوکرآگے تک جائے گا۔

Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point