پنجاب سندھ اور خیبرپختون خوا کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب سندھ اور خیبرپختون خوا کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان۔

پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ نجی اسکولوں میں 23 دسمبر سے سات جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب امریکی ڈرون طیارے ملکی حدود میں آئے تو مارگرائیں گے: سربراہ پاک فضائیہ

خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر تک 10 روز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ بالائی علاقوں میں 23 دسمبر سے 28 فروری تک تقریبا دو ماہ اور 8 دن کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیاں شیڈول کے مطابق 22 تا 31 دسمبر تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر میں 16 سالہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ ملزمہ کے افسوسناک انکشافات

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث تعطیلات میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی موسم کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2018 - Pakistan Info Point