وہ علاقہ جہاں سے عرب باشندوں کے لیے 80 ہزار میں لڑکی خریدی جا سکتی ہے

وہ علاقہ جہاں سے عرب باشندوں کے لیے 80 ہزار میں لڑکی خریدی جا سکتی ہے اور لڑکیوں کو 15 سے 20 دن بعد طلاق دے دی جاتی ۔ اکثر لڑکیاں شادی کی عمر کی ہی نہیں ہوتیں۔

بھارتی شہر حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں کم سن لڑکیوں کی بوڑھے عرب باشندوں سے شادیوں کی خبریں کافی عرصہ سے آ رہی ہیں۔ اب یہ شادیاں کروانےوالا ایک دلال سامنے آگیا ہے جس نے ایسے انکشافات کیے  ہیں کہ سن کر یقین ہی نہیں آتا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ حاجی خان نامی  شخص ان شادیوں میں بروکر کا کردار ادا کرتا رہا ہےلیکن اخبار کے مطابق  اب وہ پولیس کا مخبر  ہے۔ اس نے ’تھامسن رائٹرز فاﺅنڈیشن سے گفتگو کرتے انکشاف کیا ہے کہ ”میں فی شادی 10ہزار بھارتی روپے  کمیشن لیا کرتا تھا۔ اس نے بتایا کہ عرب باشندے دو طرح کی شادیاں کرتے ہیں، ایک پکی اور دوسری ٹائم پاس۔ پکی شادی میں عرب شہری دلہن کو اپنے ساتھ لے جاتے تھے اور ٹائم پاس شادی تب تک چلتی تھی جب تک عرب شہری بھارت میں موجود رہتا تھا، واپس جانے سے پہلے وہ اپنی دلہن کو طلاق دے دیتا تھا۔“

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے کتے سے شادی کر لی

حاجی خان نے مزید بتایا کہ جب کوئی عرب شہری ہم سے رابطہ کرتا ہے تو ہم 20سے 30لڑکیاں ہوٹل میں قطار میں کھڑی کر دیتے تھے اور وہ ان میں سے کوئی پکی یا عارضی شادی کے لیے ایک منتخب کر لیا کرتا تھا۔ باقی لڑکیوں کو 200روپے دے کر واپس گھر بھیج دیا جاتا ہے۔عرب باشندے ان لڑکیوں کے والدین کواوسطاً 80ہزار روپے تک ادا کرتے ہیں۔حاجی خان نے کہا کہ وہ شادی کے دوران ہی طلاق نامے پر دستخط کر کے ہمیں دے جاتے تھے جو ان کے جانے کے بعد ہم لڑکی کے حوالے کر دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہلدی کی چائے کے 9 ایسے جادو اثر فوائد جن کا جاننا ہر ایک کے لیے ضروری ہے

حاجی خان نے یہ خوفناک انکشاف بھی کیا ہے کہ عام طور پر لڑکیاں کم عمر ہوتی تھیں اور ان کی عمریں زیادہ لکھوا دی جاتی ہیں۔ اصل میں وہ لڑکیاں شادی کی عمر کی ہی نہیں ہوتیں اور اکثر کو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ ان کی عارضی شادی ہو رہی ہے۔ اور ان کو پندرہ سے بیس دن بعد طلاق دے دی جاتی ہے۔

Please follow and like us:
Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial

Enjoy this blog? Please spread the word :)

  • Facebook
    Facebook
  • Google+0
    https://pakistaninfopoint.com/%D9%88%DB%81-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%DB%81-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A8%D8%A7%D8%B4%D9%86%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-80-%DB%81%D8%B2%D8%A7/">
  • Follow by Email
  • YouTube
  • LinkedIn