نااہلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کا پہلا دنگ دینے والابیان سامنے آگیا

نااہلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کا پہلا دنگ دینے والابیان سامنے آگیا۔  عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے اس شخص کیخلاف کیس کیا جس کا کوئی پبلک آفس نہیں ہے اور کبھی اقتدار میں نہیں رہا۔

چیئر-مین-پاکستان-تحریک-انصاف-عمران-خان  میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو 60 دستاویزات دی گئیں۔  میں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر نہیں بھیجا بلکہ میں بیرون ملک فلیٹ بیچ کر پیسہ پاکستان لایا تھا۔ جبکہ نواز شریف  نے 300 ارب روپے کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا موازنہ پاکستان کے کرپٹ ترین فرد سے کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  انھیں جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر بہت افسوس ہوا ہے۔  جہانگیر ترین پاکستان کے ایسے بزنس مین ہیں جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ تاہم ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلند ترین عمارات سے کُود کر کرتب دکھانے والا اپنی زندگی کا آخری کرتب مکمل نہ کر سکا، ہلاک، وڈیو محفوظ

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک سال تک سپریم کورٹ میں میرا مقدمہ چلا اور مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے مجھے تلاشی کے بعد بری کیا۔عمران خان نے کہا کہ اگر کرپٹ لوگ سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر مجھے گالیاں دیتے، ان لوگوں نے ایسا تاثر دیا کہ میں بھی ادھر ہی کھڑا ہوں جہاں میں نواز شریف کھڑے ہیں حالانکہ نواز شریف اس غریب قوم کے 300 ارب ڈالر بیرون ملک لے کر گئے۔

عمران خان اورجہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا۔

 

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2018 - Pakistan Info Point