لندن فلیٹس ،نواز شریف اور انکے بچے بری طرح پھنس گئ، 7 گواہ تیار, نیا ریفرنس دائر

نواز-شریف-اور-بچے-بری-طرح-پھنس-گئے

لندن فلیٹس ،نواز شریف اور انکے بچے بری طرح پھنس گئ، 7 گواہ تیار, نیا ریفرنس دائر۔ نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔

نئے ریفرنس میں 7نئے گواہان شامل، دو گواہوں کا تعلق برطانیہ سے جن کے بیانات قلمبند کر لئے گئے، ان میں ایک نام رابرٹ ریڈلے کا بھی ہے جو کہ فرانزک ماہر ہیں ، پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کا قریبی رشتہ دار بھی گواہوں میں شامل ، دو گواہ وزارت اطلاعات سے ،ایک گواہ کا تعلق نجی ٹی وی سے جبکہ دو گواہ نیب سے تعلق رکھتے ہیں۔

میری حضرت آدمؑ سے ٹیلیفون پر بات ہوئی،فضل الرحمن کا دعویٰ

نیب نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویو کو بھی ریفرنس میں شواہد کا حصہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔