لاہور میں موبائل چوری کے الزام پر 19 سالہ نوجوان کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی

لاہور میں موبائل چوری کے الزام پر 19 سالہ نوجوان کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ارشد نامی نوجوان کو موبائل چوری کرنے پر  جلا دیا گیا۔ ارشد پر بعض نوجوانوں نے موبائل چوری کا الزام عائد کیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر سرِ عام پٹرول چھڑک کر  آگ لگادی جس کے نتیجے میں ارشد شدید جھلس گیا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد فراہم کی۔ نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ارشد-موبائل-چوری-کے-الزام-میں-آگ

آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point