فوجی افسر رات کے دو بجے زاہد حامد کے گھر کیا کرنے گئے تھے، آخر کیا معاملہ تھا، سینئر صحافی نے راز کھول دیا

فوجی افسر رات کے دو بجے زاہد حامد کے گھر کیا کرنے گئے تھے، آخر کیا معاملہ تھا، سینئر صحافی نے راز کھول دیا۔ زاہد حامد کے گھر رات کے دو بجے کیا معاملہ ہوا۔

فوجی-افسر-رات-کے-دو-بجے-زاہد-حامد-کے-گھر-کیا-کرنے-گئے-تھے،-آخر-کیا-معاملہ-تھا،-سینئر-صحافی-نے-راز-کھول-دیا

منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے خادم حسنر رضوی نے کہا ہے کہ ہمیں کسی حکومتی شخصیات کی زبان پر اعتبار نہیں تھا۔ وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ فوج نے دلوایا۔ ہم نے صرف فوج سے بات کی کسی سویلین سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی، معاہدے پر وزیر داخلہ احسن اقبال کے دستخط بھی فوج نے کرائے۔ ہم نے صرف فوج پر اعتبار کیا۔ کسی سویلین پر ہمیں اعتماد نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثے کے بعد بچ جانے والے مسافر 72 دن تک اپنے مرنے والے ساتھیوں کا گوشت کھا کر زندہ رہے

اب  سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ رات دو بجے آرمی آفیسر کو زاہد حامد کے گھر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زاہد حامداستعفی دینے کی پیش کش کے با وجود استعفی دینے کو تیار نہیں تھے۔  جس روز فیض آباد دھرنے پر آپریشن شروع ہوا، اس رات وزیراعظم کے حکم پر ایک فوجی افسر کو زاہد حامد کے گھر بھیجا گیا، سینئر صحافی غلام حسین نے کہا کہ زاہد حامد ان تمام باتوں سے بے خبر اپنی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر سو رہے تھے کہ فوجی افسر رات دو بجے ان کے گھر پہنچے اور انہیں جگایا گیا، فوجی افسر نے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے کہا کہ آپ نے جو استعفے کی پیش کش کی تھی اس پر اب عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے، اس موقع پر فوجی آفیسر نے کہا کہ اگر آپ کی کوئی ڈیمانڈ ہے تو بتائیں، اس طرح رات کے دو بجے زاہد حامد سے استعفیٰ لیا گیا۔

Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point