فلو کا وائرس سردیوں میں ہی اتنی تیزی سے کیوں پھیلتا ہے اور اس سے کتنا نقصان ہوتا ہے

فلو کا وائرس سردیوں میں ہی اتنی تیزی سے کیوں پھیلتا ہے اور اس سے کتنا نقصان ہوتا ہے۔   جیسے ہی درجہ حرارت گرنا شروع ہوتا ہے، اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔  طبی ماہرین اور سائنسدان  ابھی تک یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ سردیوں اور نزلہ زکام کا آپس میں کیا تعلق بنتا ہے؟

ایک اندازے کے مطابق ہر سال موسمی فلو سے دنیا بھر میں تقریباً 5 ملین افراد متاثر ہوتے ہیں اور ان میں سے ڈھائی لاکھ افراد اس مرض کے ہاتھوں دم توڑ دیتے ہیں۔ اس مرض سے دنیا کا ہر فرد متاثر ہوتا ہے لیکن سائنسدان اس کے پھیلنے کی وجوہات جاننے سے تاحال قاصر ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سرما میں چونکہ ہم موسمی اثرات سے بچنے کیلئے اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں گزارتے ہیں، جو زکام کے وائرس کو پھیلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ ایک کیلا کھانے سے آپ کن کن موذی بیماریوں سے بچے رہیں گے، حیرت انگیز تحقیق

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ہمارے جسم کا دفاعی نظام بہت حد تک کمزور ہو جاتا ہے، اس لیے فلو کا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔  ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلو کا وائرس خشک ہوا میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ جب اس مرض میں مبتلا افراد کھانستے یا چھینکتے ہیں تو اس سے جراثیم دوسروں کو منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ جبکہ نمی والے موسم میں فلو کا وائرس ہوا کے ذریعے فضا میں منتقل نہیں ہوتا، اس لیے اس موسم میں فلو کے مرض کی شدت دیکھنے میں نہیں آتی۔ اس صورت میں  پانی فلو کے وائرس سے بچنے کا واحد ذریعہ ہے۔ اس لیے ڈاکٹرز بھی اپنے مریضوں کو حفظانِ صحت کیلئے ہاتھ دھو کر رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔

Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point