سٹیل ملز میں آئی ایس آئی تعینات اب سٹیل ملز کو بھی آرمی ٹھیک کرے گی

سٹیل ملز میں آئی ایس آئی تعینات اب سٹیل ملز کو بھی آرمی ٹھیک کرے گی۔ انٹر سروسز انٹیلی جنس کا 14رکنی وفدکل پاکستان سٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان کو ادارے کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کے علاوہ فولاد سازی کے سب سے بڑے ادارے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ میں پاکستانیوں کا ایسا شرمناک کام کہ جان کر آپ کو بھی شرمندگی ہوگی

ایک قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ پاکستان سٹیل کےمعاملات پاک فوج کے ادارے  فوجی فاؤنڈیشن اور ایف ڈبلیو او  کے سپرد کر دئے جائیں۔  آئی ایس آئی کا وفد بدھ کی صبح پاکستان سٹیل پہنچے گا۔ جہاں  کانفرنس ہال میں ادارے کے تکنیکی معاملات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کو ادارے کی پیداواری استعداد، ملازمین کی تعداد، پلانٹ کی صورتحال اور دیگر تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔ ان کو سیکیورٹی کے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ وفد کیلئے پلانٹ کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔  ادارے کے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے ادارہ اربوں روپے کے قرضوں تلے دبا ہوا ہے۔ ادارے کے معاملا ایڈہاک بنیاد پر چلائے جارہے ہیں ۔

Please follow and like us:
Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial

Enjoy this blog? Please spread the word :)

  • Facebook
    Facebook
  • Google+0
    https://pakistaninfopoint.com/%D8%B3%D9%B9%DB%8C%D9%84-%D9%85%D9%84%D8%B2-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D8%B3-%D8%A2%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%DB%8C%D9%86%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D8%A8-%D8%B3%D9%B9%DB%8C%D9%84/">
  • Follow by Email
  • YouTube
  • LinkedIn