سنی لیون نے اگر یہ کام کیا تو ہم سب اجتماعی خودکشی کر لیں گے

سنی لیون نے اگر یہ کام کیا تو ہم سب اجتماعی خودکشی کر لیں گے۔

suny-lune-سنی-لیون

بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیو نائٹ پر سنی لیون نے پرفارم کیا تو وہ اجتماعی خودکشی کرلیں گے۔ سنی لیون اپنی بے  تحاشہ مقبولیت کے باعث  شو آرگنائزرز ، پروڈیوسرز اور فلم سازوں   کی پہلی پسند ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان کی پرفارمنس دیکھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نئے سال کے موقع پر بھارت کے شہر بنگلور میں مانیتا ٹیک پارک میں ’سنی نائٹ ان بنگلورو2018‘ کے نام سے منعقد کیے جانے والے شو میں پرفارم کریں گی۔ سنی لیون کی اس پرفارمنس کی وجہ سے  ہندو انتہا پسند تنظیم کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا سینا نامی گروپ نے مانیتا ٹیک پارک کے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنی لیون شو میں نیم عریاں  لباس پہن کر پرفارم کریں گی جو ناقابل برداشت ہے اور اس سے ہماری تہذیب و تمدن کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنی اسرائیل خدا کی سب سے نافرمان قوم تھے، ایک ایسا واقعہ جو یہودیوں پر قہر کا سبب بنا

تنظیم کے سربراہ ہریش کا کہنا ہے کہ ہم سنی لیون کی عریانی  کے سخت خلاف ہیں۔ لیکن اگر سنی لیون ساڑھی پہن کر شو میں حصہ لیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں بلکہ ہم بھی ان کا شو دیکھنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  سنی لیون کا ماضی اچھا نہیں اور ہم ایسے لوگوں کاحوصلہ نہیں بڑھا سکتے یہاں تک کہ اگر سنی لیو ن نے 31 دسمبر کو شو میں نیم عریاں کپڑے پہن کرپرفارم کیا تو ہم سب خودکشی کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کس طرح سے انجلینا جولی کی غربت نے اسے سپر سٹار بنا دیا

شوانتظامیہ نے احتجاج کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر پارٹی مکمل طور پرایک فیملی شو ہے۔سنی لیون کے قابل اعتراض اور مختصر لباس میں شو میں حصہ لینے کی خبروں کی تردید کی ہےاور کہا ہے کہ پروگرام بنگلوراور کناڈاکی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنی لیون زیادہ پیسوں کی پیشکش کے باوجود ایسے بہت سے شو کرنے سے انکار کرچکی ہیں

 

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2018 - Pakistan Info Point