سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی تباہ کن ہوگی امریکہ آگ سے نہ کھیلے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہے

سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی تباہ کن ہوگی امریکہ آگ سے نہ کھیلے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہے۔  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام عالم اسلام کے لیے اشتعال انگیز ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کیا، ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر امریکی صدر نے سعودی فرمانروا سے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے ممکنہ فیصلے سے متعلق آگاہ کیا۔ سعودی فرمانروا نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں امریکی فیصلے سے مسلمانوں کےمذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی

یہ بھی پڑھیں: کون سی چیز کب کھانا فائدے مند ہو سکتا ہے اور کب کھانا خطرناک ہو سکتا ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی خبروں پر گہری تشویش او ر امریکی عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ اعلان آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا جس سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے ۔

سینیٹرسراج الحق نے ترک صدر طیب اردگان اور محمود عباس کی طرف سے امریکی اعلان کو مسترد کرنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسلم دنیا کا کوئی حکمران بھی اس ناپاک منصوبے میں امریکہ کی حمایت نہیں کر سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثے کے بعد بچ جانے والے مسافر 72 دن تک اپنے مرنے والے ساتھیوں کا گوشت کھا کر زندہ رہے

سینیٹر سراج الحق نے عالم اسلام ، خصوصاً پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر امریکی اعلان کی شدید مذمت کی جائے اور عالمی سطح پر اس کو ناکام بنانے کے لیے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point