زمین کے اندر سے حضرت عیسی ؑ کا 3صدیوں پرانا مجسمہ برآمد، ملنے والے کاغذات پر حیران کن تحریر

زمین کے اندر سے حضرت عیسی ؑ کا 3 سو سالہ پرانا مجسمہ برآمد، ملنے والے کاغذات پر حیران کن تحریر۔

یہ حیران کن دریافت سپین میں ہوئی ہے سپین میں حضرت عیسی ؑ کا ایک مجسمہ ملا ہے جس میں ان کے ہاتھ کی لکھی ہوئی تحریر ملی ہے۔یہ تحریر صدیوں پرانی ہے تفصیلات کے مطابق میل آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن دریافت سپین میں کی گئی ہے جہاں حضرت عیسیٰؑ کے ایک قدیم مجسمے کے اندرسے ہاتھ سے لکھی ایسی تحریر ملی ہے جو کم از کم تین صدیاں پرانی ہو گی، اس مجسمے سے برآمد ہونے والے کاغذ پر سال 1777ء کی تاریخ درج ہے اور اسے لکھنے والے کا نام جاؤ کن منگیز درج کیا گیا ہے جوکہ اس دور میں کتھیڈرل آف برگوڈی اوسما کے پادری تھے۔ اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ مجسمے سے برآمد ہونے والی تحریر میں اس دور کے  سیاست، معیشت اور ثقافت کو انتہائی خوبصورت انداز سے چند سطروں میں سمویا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ ایک کیلا کھانے سے آپ کن کن موذی بیماریوں سے بچے رہیں گے، حیرت انگیز تحقیق

یہ حیران کن تحریری نسخہ سانتا اگوڈا کے چرچ میں دریافت ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق اس تحریر کو مجسمے کے پچھلے حصے کو کھوکھلا کرکے اس کے اندر چھپایا گیا تھا۔ اس تحریر میں قدیم ہسپانیہ کی معیشت کے حالات، سیاسی و مذہبی معاملات، مشہور لوگوں اور دیگر اہم موضوعات کا تذکرہ کیا گیا ہے تحریری نسخے پر تحقیق کرنے والے ڈاونچی رستارون کا کہنا ہیکہ یہ تحریر ایک ٹائم کیپسول کی طرح ہے جس میں تین صدیوں قبل کے یورپ کے حالات کی جھلکیاں موجود ہیں،

Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point