خان بابا سارے شہر کو ماموں بنا گیا لاکھوں روپے خرچ کر کےسارے میڈیا کو دھوکہ دیتا رہا، جنید سلیم

خان بابا سارے شہر کو ماموں بنا گیا لاکھوں روپے خرچ کر کےسارے میڈیا کو دھوکہ دیتا رہا

خان-بابا

گذشتہ کچھ عرضہ سے مردان سے تعلق رکھنے والے ارباب خضر حیات خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ میں قابل فخر پاکستانی کے نام سے مشہور ہوا اور چند ہی دنوں میں قومی ٹی وی چینلز اور انگریزی اخبارات نے اسے ہیرو بنا کر پیش کردیا۔ مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ اپنی بہادری کی جعلی وڈیو بنا کر پیش کرتا رہا ہے اور ان جعلی وڈیوز کے ذریعے اس نے سارے میڈیا کو ماموں بنائے رکھا ہے۔ پورے میڈیا کو اس نے بے وقوف بنایا ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” حسب حال “ میں میزبان جنید سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں قومی میڈیا میں خبریں آئیں کہ امریکہ میں ہونے والے2017ءکے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان خان بابا نے 400کلوگرام کا وزن اٹھا کر دنیا کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ لیکن حقیقت یہ نہیں ہے جو پیش کی گئی دراصل اس نے لاکھوں روپے لگا کر وڈیو ایڈٹ کیں اور ان لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے پیش کرتا رہا ۔ اس کی وڈیو میں پرجوش تمائشائی بھی دکھائی دیتے رہے اور ساتھ کمنٹری بھی کی جاتی رہی جو کہ وڈیو گرافکس کا کمال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے شوہر کیپٹن ر صفدر کے ساتھ تصویر یا سیلفی کبھی دیکھنے میں نہیں آئی

جنید سلیم  کا کہنا ہے کہ کسی نے اس طرف دھیان نہیں دیا کہ اس طرح سے اچانک ایک شخص کس طرح سے  دنیا کے سب سے بڑے مقابلے میں حصہ لیتا ہے اور کامیاب ہو جاتا جبکہ بین الاقوامی میڈیا میں اس سے متعلق کوئی خبر ہی نہیں ہے۔

پروگرام کی ٹیم نے خان بابا سے رابطہ کیا اور اسے پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی ، ساتھ ہی شرط بھی رکھی کہ وہ پروگرام کے دوران ہی 4سو کلوگرام وزن اٹھائیں گے۔ اس شرط کے بعد خان بابا بہانے بنانے لگا اور کہنے لگا کہ ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے کہ اس نے اتنا وزن اٹھایا اب وہ مزید وزن نہیں اٹھا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کہوٹہ لیب میں ہم نے خاص کر کے یہ دو کام کیے تھے ممتاز ایٹمی سائنس دان داکٹر قدیر خان کے انکشافات

اسی پروگرام میں بتایا گیاہے کہ دنیا میں وزن اٹھانے کا ریکارڈ 257 کلوگرام ہے جبکہ خان بابا نے 400 کلو گرام وزن اٹھانے کا دعوی کیا ہے۔