بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار ششی کپور چل بسے

بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار ششی کپور چل بسے۔

ششی کپور نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ سے کیا جب کہ 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم’’دھرم پترا” میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 70 اور 80 کی دہائی میں انہوں نے کئی لازوال فلموں میں کام کیا۔ انہوں  نے 175 سے زائد فلموں میں بہت اچھی اداکاری دکھائی اور بہت سے ایوارڈ بھی جیتے  ۔

ان کی فلمیں آج بھی یاد رکھی جاتی ہیں۔ ششی کپور کی شہرہ آفاق فلموں میں ’’دیوار‘‘،’’وجیتا‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘،’’نمک حلال‘‘،’’سہاگ‘‘،’’محافظ‘‘ اور’’مسٹر رومیو‘‘ شامل ہیں۔ اپنی جانداراداکاری کی بدولت اعلی ترین فلمی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں تاہم ان کی فلم ’’ دیوار‘‘ میں ان کا ڈائیلاگ ’’میرے پاس ماں ہے‘‘ کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔

ششی کپور نے 2014 میں سینے میں انفیکشن کے بعد  گوشہ نشینی اختیار کرلی تھی۔ اداکار موہیت مروا نے ٹوئٹر پر پیغام میں ششی کپور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ میرے پسندیدہ اداکار آج دنیا سے رخصت ہوگئے وہ ہمیشہ یاد آئیں گے‘۔ ان کی موت پر اداکاروں اور ان کے مداح نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ بولی ووڈ فلم انڈسٹری  بھی سوگوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پھل ‘کیلا’ اصل میں کیلا نہیں بلکہ یہ کونسا پھل ہے جو اپنی شکل تبدیل کرکے کیلا بن گیا؟

معروف اداکار کی موت پر بھارتی صدر رام ناتھ اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت فلم اسٹاروں،اداکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور سوگوار خاندان سے دکھ کی اس گھڑی میں اظہارِ ہمدری کی ہے۔

Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point