بلند ترین عمارات سے کُود کر کرتب دکھانے والا اپنی زندگی کا آخری کرتب مکمل نہ کر سکا، ہلاک، وڈیو محفوظ

بلند ترین عمارات سے کُود کر کرتب دکھانے والا اپنی زندگی کا آخری کرتب مکمل نہ کر سکا، ہلاک، وڈیو محفوظ۔  چینی نوجوان اپنی زندگی کے آخری کرتب میں بلند عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

بلند-عمارات-سے-کود-کر-کرتب-دکھانے-والا

وو یونگ ننگ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اور وہ اپنی والدہ کے علاج کے لیے یہ خطرات مول لیتا تھا کیونکہ یہ رقم ادویہ خریدنے کےکام میں آتی تھیں۔

بلند-عمارات-سے-کود-کر-کرتب-دکھانے-والا

وو یونگ نِنگ کو چین کا ’فرسٹ روف ٹاپر‘ کہا جاتا ہے اس کی عمر 26 سال تھی۔ وہ خطرناک جگہوں پر کھڑے ہوکر سلفی لینے اور بلند عمارات کی چھتوں سے لٹک کر ورزش کرنے میں مشہور تھا۔ 8 نومبر کو ایک 62 منزلہ بلند عمارت کے ایک کونے پر کیمرہ رکھ کر خود اپنی وڈیو بنارہا تھا کہ وہ دیوار پر نہ چڑھ سکا اور ہاتھ چھوٹنے سے 45 فٹ نیچے بلڈنگ کے ایک اور حصے پر جاگرا اور یہ پورا منظر کیمرے میں مقید ہوگیا۔ وہ اس کرتب سے دو دن بعد اپنی منگیتر سے شادی کی درخواست کرنے والا تھا۔

لیکن عجیب بات یہ ہے کہ وو یونگ نِنگ کے والدین نے ایک ماہ بعد 8 دسمبر کو اس کی موت کی تصدیق کی ہے کیونکہ اس کے مداح ایک ماہ تک اس کی نئی تصاویر اور ویڈیو تلاش کرتے رہے

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے لڑکیوں کو غیراخلاقی کاموں کے لیے سعودی عرب بھیجا جا رہا ہے، گروہ گرفتار

وہ بلند عمارات سے کرتب دکھانے کی وڈیو بنا کر ایک ویب سائٹ پر لوڈ کرتے تھے جس سے ان کو کچھ آمدنی ہو جاتی تھی اب تک وہ 300 وڈیو اپ لوڈ کر چکے تھے۔ ان کے خطرناک کرتب دیکھنے والےکی نبض روکنے کے لیے کافی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لائیو اسٹریمنگ کے 217 سیشن بھی کرچکے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک اپنی ویڈیوز سے 6 لاکھ روپے کما چکے ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

وڈیو دیکھیں

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2018 - Pakistan Info Point