سوتیلے باپ کے ہاتھوں 20 سال تک یرغمال رہنے والی بیٹی 9 بچوں کی ماں بن گئی

سوتیلے باپ کے ہاتھوں 20 سال تک یرغمال رہنے والی بیٹی 9 بچوں کی ماں بن گئی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس پر جنسی اور اخلاقی الزامات لگائے ہیں۔

step-father-سوتیلا-باپ

امریکی پولیس نے ایک 62 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اس پر الزام ہے کہ وہ 20 سال تک اپنی سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ شیناز ٹریژری نے کس سے دوستی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست اوکلا ھوما سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ ھنری میشل بییٹ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے سابقہ شوہر سے ایک بیٹی کو مسلسل 20 سال تک گھر پر غمال بنائے رکھا اور اس سے جنسی زیادتی کرتا رہا۔ جس کے نتیجی میں اس لڑکی سے اس کے 9 بچے بھی پیدا ہوئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ھنری بییٹ کے گھر پر یرغمال لڑکی کو انیس سال گذر گئے ہیں۔ گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کی سابقہ شوہر سے  بیٹی کو اس وقت اغواء کر کے گھر پر بند کردیا تھا جب اس لڑکی کی عمر صرف گیارہ سال تھی۔ اس کے بعد وہ مسلسل اس  پر جسمانی اور جنسی تشدد کرتا رہا ۔ہنری کے دوسری بیویوں سے بھی کئی بچے ہیں تاہم گھر پر زبردستی قید کی گئی روزالین ماگینیس دوسری بیویوں کی نسبت عمر میں سب سے چھوٹی ہے۔

Please follow and like us:
Comment

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2017 - Pakistan Info Point

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial

Enjoy this blog? Please spread the word :)

  • Facebook
    Facebook
  • Google+0
    https://pakistaninfopoint.com/%D8%A8%D8%A7%D8%B3%D9%B9%DA%BE-62-%D8%B3%D8%A7%D9%84%DB%81-%D8%B3%D9%88%D8%AA%DB%8C%D9%84%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D9%BE-%DA%A9%DB%92-%DB%81%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D9%88%DA%BA-20-%D8%B3%D8%A7%D9%84-%D8%AA%DA%A9/">
  • Follow by Email
  • YouTube
  • LinkedIn