اگر عمران خان وزیر اعظم بن گیا تو پھر کیا سے کیا ہو جائے گا، سینئر صحافی نے سب کو خوش خبری سنا دی

اگر عمران خان وزیر اعظم بن گیا تو پھر کیا سے کیا ہو جائے گا، سینئر صحافی نے سب کو خوش خبری سنا دی۔ عمران خان ن کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے مقدمے کی پرواہ نہیں میرا ضمیر مطمئین ہے۔

عمران-خان نامور کالم نگار نذیر ناجی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں   اگر عمران خان انتخابی کامیابی حاصل کر کے‘ وزیراعظم بنتے ہیں‘ اور انہیں دوسری مدت بھی مل جاتی ہے تو دس سال میں‘ نہ صرف معاشرہ سنبھل جائے گا بلکہ چور بازاری‘ رشوت‘ بلیک مارکیٹ‘ ٹیکس چوری‘ کسانوں کے مال کی لوٹ مار جیسی ان گنت فریب کاریوں اور جعل سازیوں میں کمی آ جائے گی۔ خان صاحب سے جو میری توقعات ہیں‘ ان کے مطابق محنت کشوں اور غریبوں کو بہت سے فوائد مل جائیں گے۔ مجھے ان کی تقریروں اور تحریروں تک‘ جتنی رسائی حاصل ہے‘ ان کی روشنی میں‘ بہت سی امیدیں لگا بیٹھا ہوں۔ لیکن اگر رائج الوقت منڈی کا مال‘ ہر طرف غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا تو پھر مایوسی ہی مایوسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خان بابا سارے شہر کو ماموں بنا گیا لاکھوں روپے خرچ کر کےسارے میڈیا کو دھوکہ دیتا رہا، جنید سلیم

میں نے عمران خان کے جلسے‘ جلوسوں میں نئی ابھرتی ہوئی جس نسل کو دیکھا ہے‘ ا س سے یہ امید پیدا ہوتی ہے کہ نوجوانوں میں‘ اپنے ملک اور معاشرے کو بدلنے کی پُرجوش خواہشیں پائی جاتی ہیں۔ نوجوانوں کی یہ نسل جس کو عمران خان‘ سیاسی زندگی میں لا رہا ہے‘ اس میں بدمعاشوں اور بدکاروں کو‘ راہ راست پر لانے کی خواہش اور توانائی موجود ہے اور اگر آنے والی نسل بدکاریوں‘ لوٹ مار اور بد اخلاقیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی تو ہمارا ملک ایک پُرامن اور مہذب زندگی کی طرف بڑھنا شروع کر سکتا ہے۔ ورنہ ساڈا سارا کجھ کھو گیا۔

About Us

pakistaninfopoint.com covers Latest Breaking News, Pakistan News, World News, Health News, Available Jobs Lists, students relating infomations and different kind of information about pakistan. pakistaninfopoint.com also cover Latest Technology Updates, Dubai and Saudi Arabia News.

© 2018 - Pakistan Info Point