انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار روپوش ہوگئے

راؤ-انوار

انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار روپوش ہوگئے۔ نقیب اللہ کی ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے ہیں ۔ ان کا کسی سے رابطہ بھی نہیں۔

نقیب اللہ محسود کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے ایک بار پھر راؤ انوار کو آج طلب کیا تھا تاہم وہ آج بھی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ انہیں آج  صبح ساڑھے دس بجے سینٹرل پولیس آفس میں  اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

صرف دو چیزیں رات کو کھائیں مردانہ طاقت چالیس مردوں کے برابر ہو جائے گی ۔

، مقدمے میں راؤ انوار کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ نقیب اللہ کے اہل خانہ  نے کرنا ہے کمیٹی کے مطابق راؤ انوار کو ثابت کرنا ہوگا کہ نقیب اللہ دہشت گرد تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق تاحال راؤ انوار کی گرفتاری کے احکامات جاری نہیں کئے گئے جب کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملیر کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔